ترنمول کانگریس کے 20 سے زائد ممبران پارلیمنٹ نے آج یہاں پارلیمنٹ کے
احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنا دے کر نوٹ
بندي کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور مودی حکومت کے خلاف جم کر
نعرے بازی بھی کی۔ان ممبران
پارلیمنٹ نے ہاتھ میں پلیٹ اور مٹی کی ہانڈیاں اٹھاکر دھرنا دیا
اور انہوں نے غریبوں کے لئے علامتی طور پر بھیک بھی مانگی جن کے گھروں میں
چولہا نوٹ بندي کی وجہ سے نہیں جل پا رہا ہے۔ٹی ایم سی کے ممبران پارلیمنٹ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے رکن شامل تھے۔